کتاب: اصول السنہ - صفحہ 23
’’کہ ہمارے زمانے میں ائمہ یہ ہیں شافعی ،حمیدی اور ابوعبید۔‘‘(السیر : ۱۰؍۶۱۶۔۶۲۱)
حاکم نے کہا:
’’جب امام بخاری کوئی حدیث حمیدی سے لے لیتے تھے تو پھر وہ کسی اور کے پاس اس حدیث کے با رے میں نہیں جاتے تھے۔‘‘
(تقریب التھذیب ،ص:۵۰۶)
آپ کو امام ابومحمدحرب الکرمانی(اقتضاء الصراط المستقیم لابن تیمیہ ج:۱ص۳۷۱)امام لالکائی(شرح اصول الاعتقاد : ۱؍۳۶)اورامام ابن تیمیہ(منھاج السنۃ : ۷؍۲۴۴) وغیرہ نے سنت کا امام قرار دیا ہے ۔
امام حمیدی امام الجرح والتعدیل تھے :
بسااوقات بعض راویوں پر جرح وتعدیل کے لحاظ سے حکم لگاتے ہیں مثلاً:
۱: مسند حمیدی کی حدیث نمبر۵۲۶میں سلیمان بن ابی مسلم الاحول کے بار ے لکھتے ہیں : ’’وکان ثقۃ۔‘‘
مسند حمیدی کی حدیث نمبر ۷۶۷ میں امام شعبہ کے متعلق لکھتے ہیں :’’وکان ثقۃ۔‘‘
مسند حمیدی کی حدیث نمبر :۹۰۷میں معتب التمیمی کے بارے لکھتے ہیں :’’وکان ثقۃ خیارا۔‘‘
۲:امام بخاری رحمہ اللہ’’ التاریخ الکبیر ‘‘میں کئی ایک مقامات پر اپنے شیخ امام حمیدی سے جرح وتعدیل کے متعلق آراء نقل کی ہیں مثلاً ۔محمد بن سلیمان بن معمول کے بارے امام بخاری نے لکھا ہے :’’کان الحمیدی