کتاب: اصول السنہ - صفحہ 22
کے نام یہ ہیں :
امام بخاری،بلکہ امام بخاری نے اپنی کتاب صحیح بخاری کی پہلی حدیث اپنے انھیں استاذمحترم سے روایت کی ہے ۔اسی طرح ان کے شاگردوں میں سے امام ابوحاتم رازی ،امام ابوزرعہ رازی ،محمد بن یحیی الذھلی ،یعقوب بن سفیان ، بشر بن موسی الاسدی اورابوبکر محمد بن ادریس المکی وغیرھم اور بشر بن موسی جو مسند حمیدی اور اصول السنہ کے راوی ہیں۔
وفات:
آپ ۲۱۹ ھ میں مکہ میں فوت ہوئے ۔
(الجرح والتعدیل لابن ابی حاتم :۱۱؍۱۱۲۔۱۱۳،سیر اعلام النبلاء: ۱۰؍۶۱۶۔۶۲۱)
مقام و مرتبہ:
امام احمد بن حنبل نے کہا:الحمیدی عندنا امام ۔(السیر :۱۰؍۶۱۹)
امام بخاری نے کہا: امام فی الحدیث (السیر :۱۰؍۶۱۹)
امام ابوحاتم نے کہا ابن عیینہ کے شاگردوں میں سب سے زیادہ ثقہ ہیں اور ابن عیینہ کے شاگردوں میں سے سردار ہیں اور وہ ثقہ امام ہیں ۔(الجرح والتعدیل لابن ابی حاتم :۱۱؍۱۱۲۔۱۱۳)
یعقوب الفسوی نے کہا :ہم سے حمیدی نے بیان کیا اور میں کسی ایسے شخص سے نہیں ملا جو ان سے زیادہ اسلام اور مسلمانوں کا خیر خواہ ہو ۔(السیر : ۱۰؍۶۱۶۔۶۲۱)
اسحاق بن راہویہ نے کہا: