کتاب: اصول السنہ - صفحہ 21
امام حمیدی کے حالات نام: ابوبکر عبداللہ بن زبیر بن عیسی بن عبیداللہ بن أسامہ القرشی الأسدی الحمیدی المکی لقب:صاحب المسند۔ ولادت: تاریخ ولادت معلوم نہیں ۔ شیوخ کرام: آپ نے بہت زیادہ لوگوں سے علم حاصل کیا، جن میں سے چند یہ ہیں: فضیل بن عیاض ، وکیع بن جراح ،ولید بن مسلم ،یعلی بن عبید ،مروان الفزاری وغیرھم ،آپ نے سب سے زیادہ امام سفیان بن عیینہ سے استفادہ کیا ۔یہاں تک کہ امام شافعی نے کہا کہ امام حمیدی کو امام سفیان بن عیینہ کی دس ہزار احادیث زبانی یاد ہیں ، امام احمد ،امام اسحاق بن راہویہ اورامام بخاری نے انھیں ’’ امام‘‘ کے لقب سے یاد کیا ہے اور یہ مکہ مکرمہ میں امام شافعی کے ہم پلہ لوگوں میں سے تھے۔ امام بخاری نے کہا کہ امام حمیدی اپنے استاد امام ابن عیینہ کے ساتھ ۱۹ سال رہے ۔(التاریخ الکبیر :۵؍۴۴) تلامذہ: امام حمیدی سے بہت زیادہ لوگوں نے فائدہ اٹھایا جن میں سے چند