کتاب: اصول السنہ - صفحہ 20
باہمت افراد پر مشتمل ہے ڈاکٹر ابورمیثہ تیمور افضل ،ابوحبان کامران مالک،ابو عالیہ اعجاز مالک،عمران بن طارق حفظہم اللہ ۔ ۷: آخر میں کتاب و سنت کی محبت سے سرشار محترم جناب ڈاکٹرابوخزیمہ عمران معصوم انصاری حفظہ اللہ سرپرست ادارہ ھٰذا کا مشکور ہوں ، جن کے تعاون اور سرپرستی کی وجہ سے شیخ الاسلام امام حمیدی رحمہ اللہ کے ایک نادر رسالے ’’اصول السنۃ ‘‘کا احیاء ترجمہ ،تخریج اور شرح کے ساتھ عمل میں آیا۔ ۸: اللہ تعالیٰ ہمارے ادارے کو مزید ترقی عطافرمائے۔انھیں اور دیگر تمام معاونین کو جزائے خیر عطافرمائے اور اسے ہم سب کے لیے توشۂ آخرت بنائے آمین ۔ نوٹ:یہ بات باعثِ مسرت ہو گی کہ ادارے کی ہر کتاب بیک وقت اردو،انگلش اور دیگر زبانوں میں بھی شایع ہوا کرے گی ۔ان شاء اللہ والسلام محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی مدیر سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ رئیس جامعہ امام احمد بن حنبل اہل حدیث سٹی قصور حسین خانوالا ہٹھاڑ،قصور ۔پاکستان ۲۶ ذوالحجہ ۱۴۳۶ھ