کتاب: اصول السنہ - صفحہ 19
اداریہ ۱: سلف کی مختصر قیمتی کتب میں سے امام حمیدی کا رسالہ اصول السنۃ بھی ہے۔ جس کی افادیت ِعامہ کی خاطر اس کوترجمہ، تحقیق اور شرح کے ساتھ شایع کیا جارہا ہے ۔اس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اوردعا گو ہیں کہ ادارے کو اپنے عظیم مشن میں کامیاب کرے آمین ۔ ۲: رسالے پر قیمتی حواشی کا اہتمام کیا گیا ہے ،اس رسالے میں عقیدے کے تیرہ مسائل بیان ہوئے ہیں ان کی مدلل و محقق شرح لکھ دی ہے۔ ۳: ہر اصول پر اصل مراجع کے حوالے دینے کی کوشش کی ہے یعنی سلف کی عقیدہ کی کتب سے ہر اصول کی تخریج کردی ہے ۔ ۴: ہم نے شروع میں امام حمیدی رحمہ اللہ کے مفصل حالات بھی لکھ دیے ہیں ،اس قدر تفصیلی حالات آپ کو کہیں اور نہیں ملیں گے ۔ان شاء اللہ۔قابل ذکر بات یہ کہ ہم نے مسند حمیدی اور اصول السنۃ کے منھج پر بھی تفصیلی بحث کر دی ہے والحمدللہ۔ ۵: نیز ترجمہ کی تیاری میں ہم نے الاخ مشعل محمد الحداری کے نسخے سے استفادہ کیا ہے۔ ۶: راقم سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ برمنگھم،انگلینڈ کی لجنہ کا شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھتا ہے، جن کی مسلسل محنت سے یہ ادارہ قائم ہوا۔لجنہ کی ٹیم ان