کتاب: اصول السنہ - صفحہ 18
کی محنت شاقہ کے بعد یہ کتاب طبع کے قابل ہوئی ،اللہ تعالیٰ استاذ محترم کی خدماتِ جلیلہ کو قبول فرمائے آمین۔
ہم ان کے اپنے اور لجنہ کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے بہت ممنون ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ہمارے اور ان کے نیک اعمال کا وزن بھاری فرمائے ۔آمین۔
انسانی کام میں خطا کا امکان لازم ہے لہٰذا اس کتاب میں جو بھی غلطی دیکھے ہمیں اس سے مطلع کرے ادارہ اس کا مشکور ہوگا۔
اے ہمارے پروردگار! تو ہماری اس حقیر سی کاوش کو قبول فرمااسے سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی لجنہ ،ہمارے والدین واساتذہ کرام اور تمام معاونین کے لیے صدقہ جاریہ بنا ۔آمین۔
ابوخزیمہ عمران معصوم انصاری
رئیس: سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ
برمنگھم ،انگلینڈ۔۲۳صفر۱۴۳۷ھ