کتاب: اصول السنہ - صفحہ 17
وہی آج اہل الحدیث کا عقیدہ و منہج ہے اور اس کی شہادت اہل بدعت و زیغ بھی دیتے ہیں چنانچہ قوام السنۃ ابوالقاسم اسمعیل بن محمد الاصبہانی رحمہہ اللہ فرماتے ہیں : ’’جو چیز اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ اہل الحدیث ہی اہل الحق ہیں اور حق پر ہیں ۔وہ یہ ہے کہ اگر تم ان کی کتب مصنفہ کا اول سے آخر تک مطالعہ کرو خواہ وہ قدیم اہل الحدیث کی ہوں یا پھر زمانہ حال کے اہل الحدیث کی ہوں باوجود اس کے ان کے شہر الگ ،زمانے الگ ،اور ان کے درمیان کی مسافتوں کا فاصلہ اتنا زیادہ ہے کہ زمانے بھر کے سفر کے بعد ان کے پاس پہنچا جائے لیکن پھر بھی عقائد (و معاملات)کے بارے میں تم ان کو ایک ہی طریقہ اور راستہ و منہج پر پاؤ گے۔‘‘(الحجۃ فی بیان المحجۃ :۲؍۲۲۴) امام حمیدی کا یہ رسالہ سلف صالحین کے نادر اور قیمتی رسائل میں سے ہے اس کی اہمیت کے پیش نظر ہم اس کو نئے انداز میں شایع کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں والحمدللہ علی ذلک ۔اس موقع پر راقم سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی لجنہ کا شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھتا ہے جن کے تعاون سے یہ کتاب شایع ہوئی ۔ محدث العصر شیخ وصی اللہ بن محمد عباس حفظہ اللہ اور محدث العصرشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ کا انتہائی ممنون ہوں کہ انھوں نے اپنی بہت زیادہ مصروفیات کے با وجود اپنا قیمتی وقت نکال کر کتاب کے مقدمے تحریر فرمائے ۔ فجزاہما اللّٰہ خیرا۔ آخر میں ادارہ کے مدیر محقق شہیر الاستاذ محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی حفظہ اللہ