کتاب: اصول السنہ - صفحہ 16
(محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم )کے لیے چند لوگوں کو پسند کیا اور ان کو اس کی اطاعت کے ساتھ وابستہ رہنے کی ہدایت دہی وہ سنن اور آثار سے وابستگی کے معاملے میں نیک لوگوں کی پیروی کرنے والوں میں سے ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں کو ایمان سے منور کر دیا اور ان کی زبانوں کو اپنے دین کے حقائق سے پردہ اٹھانے اور اپنے نبی کی سنتوں کی اتباع پر گویا کیا ۔اور انھیں لگا تار سفر کا خوگر بنادیا اور ان کے لیے گھر بار اور وطنوں کو چھوڑنا آسان کر دیا ،چنانچہ وہ سنن رسول صلی اللہ علیہ وسلم جمع کرنے اور خواہشات کو چھوڑنے اورآراء الرجال کو پرے پھینک کرکے (صرف قرآن وحدیث میں مہارت اور )سمجھ بوجھ حاصل کر نے لگے ۔
چنانچہ وہ لوگ علم حدیث کے لیے وقف ہو گئے اور اسے حاصل کرکے سانس لیا اور اس کے متعلق رحلات جاری رکھے اور اسے لکھ لیا اور اس کے بار ے میں سوالات کیے اور اسے پختہ کرلیا اور اس کا آپس میں مذاکرہ کیا اور اس کو پھیلادیااور اس میں سمجھ بوجھ حاصل کرکے اس کو اصل بنایا اور اس پر فروعات قائم کیں اور اس کو خوش دلی سے تقسیم کیا اور انھوں نے مرسل روایات کو متصل روایات سے ،اور موقوف کو معضل روایات سے جد ا جدا کردیا،ناسخ احادیث کو منسوخ سے اور محکم کو مفسوخ(شکستہ)سے،مفسر کو مجمل سے،اور مختصر کو مفصل سے چن چن کر ان کو الگ الگ کر دیا ۔
(صحیح ابن حبان بترتیب ابن بلبان:۱؍۱۱۰)
اللہ تعالیٰ ہمارا شمار بھی انھیں لوگوں میں فرمائے اور ہم سے بھی اپنے دین کا کام لے لے ۔آمین ۔
امام حمیدی کا عقیدہ و منہج جو انہوں نے اصول السنۃ میں بیان کیا ہے،