کتاب: اصول السنہ - صفحہ 14
مقدمہ نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم اشھد ان لاالہ الااللّٰہ واشھد ان محمدا عبدہ ورسولہ امابعد: کتاب و سنت کو مضبوطی سے تھامے رکھنا اور دین کے اصولی (عقیدہ)و فروعی احکامات کو صرف انہی دو چیزوں سے حاصل کرنا اور اختلاف کے وقت انہی دو کی طرف رجوع کرنا انتہائی ضروری ہے ۔یہ دونوں ایسے ترازو ہین جن کے ذریعے اقوال و اعمال اور اعتقادات کو تولا جاتا ہے۔امام ابن تیمیہ نے اس کا بہت اچھا خلاصہ پیش کیا ہے :مقصود یہ ہے کہ جو کچھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لے کر آئے اور جو کچھ ان کا مقصد قرآن و حدیث کے الفاظ کے ساتھ تھا ،وہی اصل علم وخوش بختی اور نجات ہے۔(مجموع الفتاوی :۱۷؍۳۵۵) اور اہل الحدیث کی تعریف اور ان کی استقامت اور منہج کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں :میں جملہ اہل حدیث اور اہل السنۃ کے اندر جو استقامت و پائیداری ہے وہ اہل کلام و فلسفہ کے علماء سے کہیں بڑھ کر ہے۔(مجموع الفتاوی:۴؍۵۱) الحمدللہ سلفی عقائد قرآن و حدیث کے ترجمان ہیں اور یہ ہماری سعادت ہے ،کتنے ہی لوگ ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کی پہچان سے ہی غافل ہیں وہ