کتاب: اصول السنہ - صفحہ 13
وبرکت ہو سکتی ہے،ہمارے فاضل دوست اور بھائی ڈاکٹر ابوخزیمہ عمران معصوم انصاری اور محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی حفظہما اللہ کے شگفتہ ترجمہ اور انتہائی قیم اور نافع تعلیقات نے اسے چار چاند لگا دیے ہیں ،جس پر ہم انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ ڈاکٹر عمران حفظہ اللہ کے پاس تراثِ سلف کی اشاعت کا ایک جامع اور وسیع منصوبہ موجود ہے جس کی جلد از جلد اشاعت کے لیے ہم دعا گو ہیں اورہر کتاب کے شدت سے منتظر بھی، اللہ تعالیٰ ان کی جہود ومساعی میں برکت عطافرمائے اور انہیں روزِقیامت میزانِ حسنات کا ذخیرہ بنادے۔ کاش اس ڈوبتی اور سسکتی انسانیت کو جلد احساس ہو جائے کہ اس کے تمام ترنقصان و حرمان کا سبب اختلالِ عقیدہ ہے،جسے فہم عقیدہ کے نور سے دور کیا جا سکتا ہے ۔واللّٰہ تعالیٰ ولی التوفیق وأصلی وأسلم علی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ وأہل طاعتہ أجمعین۔ عبداللہ ناصر رحمانی ۲۸ صفر ۱۴۳۷ھ