کتاب: اصول السنہ - صفحہ 11
تصدیر محدث العصر عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ الحمدللہ والصلاۃ والسلام علی رسول اللّٰہ وبعد : اسلام تین چیزوں کا مجموعہ ہے : (۱)عقیدۂ صحیحہ (۲)عمل بالکتاب والسنۃ (۳)اخلاق حسنہ قولہ تعالی: ﴿اُدْخُلُوا فِي السِّلْمِ كَافَّةً ﴾ (البقرۃ:۲۰۸)میں اسی جانب اشارہ ہے۔ مذکورہ بالا تینوں امور میں ،سب سے زیادہ اہمیت کا حامل عقیدہ ہے ،حافظ ابن قیم رحمہ اللہ نے اپنی تحریروں میں کہیں تو عقیدہ کو روح سے تعبیر فرمایا ہے ،جس کے بغیر انسان اپنے تمام اعضاء کی موجودگی کے باوجود ،مردہ ڈھانچہ ہوتا ہے ،اور کہیں عقیدہ کو بلندو بالا عمارت کی بنیاد قراردیا ،جس کی مضبوطی کے بغیر عمارت کا کھڑا ہونا نا ممکن ہوتاہے۔ عقیدۂ صحیحہ کو اپنائے بغیر اعمال ِ صالحہ کی حیثیت ایک مردہ ڈھانچہ کی سی ہے ،جس میں کسی قسم کی کوئی افادیت نہیں ہوتی،اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿وَمَنْ يَكْفُرْ بِالْإِيمَانِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهُ﴾ (المائدۃ:۵)یعنی:جو شخص امورِایمان