کتاب: اصول تفسیر - صفحہ 9
مجموع الدروس وفتاوی الحرم المکی مختارات من فتاوی الصلاۃ الرباء صورہ و أقسام الناس فیہ نبذۃ فے العقیدۃ الإسلامیۃ مجموعۃ أسئلۃ في بیع و شراء الذھب۔ حکمۃ أرسال الرسل شرح أصول الإیمان الشرح الممتع علی زاد المستقنع المنتقی من فوائد الفوائد القول المفید شرح کتاب التوحید … اور ان کے علاوہ اور بھی بہت سی کتابیں ہیں۔ آپ کی مرض اور وفات : ہمارے شیخ علامہ ابن عیثمین رحمہ اللہ کاانتقال طویل مرض اور سخت تکلیف کے بعد بروز بدھ ۱۵ شوال ۱۴۲۱ھ کو ہوا۔ اس مرض میں آپ کا وزن ۳۸ کلو گرام کم ہوگیا۔ یہاں تک کے آپ کے دفاعِ امراض کے سیل کی صلاحیت بالکل صفر ہوگئی تھی۔ یہ بات ہر وہ شخص جانتا ہے جس نے مرض الموت والے سال حرم مکہ میں آپ کے دروس سنے۔ آپ کا مرض جڑ پکڑ چکا تھا۔ اور حالت بہت ہی سخت خراب ہوگئی تھی۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ آپ کو اپنی رحمت سے ڈھانک لے۔ اور آپ کا مکان و مرتبہ بلند کرے ، اور آپ کو اولیاء و صالحین کے ساتھ جمع کردے۔ آمین