کتاب: اصول تفسیر - صفحہ 59
عقد نکاح ہے (اپنا حق) چھوڑ دیں (اور پورا مہر دیدیں تو اُن کو اختیار ہے) ۔‘‘ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :’’جن کے ہاتھ میں عقد ِ نکاح ہے ‘ سے مراد شوہر ہیں ‘‘۔ اور حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’ اس سے مراد ولی ہے۔‘‘[1] اس میں راجح پہلا قول ہے ‘ کیونکہ آیت کے معانی اسی پر دلالت کرتے ہیں ۔ اور اس لیے بھی کہ اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث بھی منقول ہے ۔ ****
[1] ) اخرجہ ابن أبی حاتم في تفسیرہ (۱/۱۷۴/أ) و الدار قطني (۳/۲۷۹) والطبراني في الأوسط (۶۳۵۹) والبہیقی ( ۷/۲۵۱) و غیرہم ۔ کلہم عن طریق ابن لھیعۃ ‘ عن عمرو بن شعیب عن أبیہ عن جدہ ۔ و أخرجہ الطبري (۲/۲۴۸)۔ عن ابن لھیعۃ ‘ عن عمرو بن شعیب مرفوعاً؛ قال البہیقی : ہذا غیر محفوظ ۔ وابن لھیعۃ غیر محتج بہ ‘‘۔