کتاب: اصول تفسیر - صفحہ 18
اور فرمایا:
{ وَمَا آتَاکُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوہُ وَمَا نَہَاکُمْ عَنْہُ فَانتَہُوا }
(الحشر:۷)
’’ سو جو چیز تم کو پیغمبر دیں وہ لے لو اور جس سے منع کریں (اس سے) باز رہو ۔‘‘
نیز اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
{ قُلْ إِنْ کُنتُمْ تُحِبُّونَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُونِیْ یُحْبِبْکُمُ اللّٰہُ وَیَغْفِرْ لَکُمْ ذُنُوبَکُمْ وَاللّٰهُ غَفُورٌ رَّحِیْمٌ } (آل عمران:۳۱)
’’ آپ فرمادیجئے : اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے ہو تو میری اتباع کرو، اللہ تعالیٰ بھی تم سے محبت کریں گے ، اور تمہارے گناہ بھی معاف کردیں گے ،اور اللہ تعالیٰ بڑے ہی بخشنے والے مہربان ہیں۔‘‘[1]
****
[1] ) اس آیت کو آیت ِ محنہ ، یعنی امتحان والی آیت کہا جاتا ہے ۔ جو انسان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا دعویدار ہو ‘ اس اتباع ِ رسول کے امتحان سے گزرنا ہوگا ‘ جو اپنی اس دعوی میں سچا ہوگا‘ وہ زبان کے اقرار کے ساتھ ساتھ عمل ا بھی پابند ہوگا۔