کتاب: اصول تفسیر - صفحہ 16
کہ اس سورت نے تم میں سے کس کا ایمان زیادہ کیا ہے؟ سو جو ایمان والے ہیں ان کا تو ایمان زیادہ کیا اور وہ خوش ہوتے ہیں ۔ اور جن کے دلوں میں مرض ہے اُن کے حق میں خبث پر خبث زیادہ کیا اور وہ مرے بھی تو کافر کے کافر۔‘‘
اور فرمان ِ الٰہی ہے :
{ وَأُوحِیَ إِلَیَّ ہَذَا الْقُرْآنُ لأُنْذِرَکُم بِہٖ وَمَن بَلَغَ } (الانعام:۱۹)
’’ اور یہ قرآن مجھ پر اس لئے اتارا گیا ہے کہ اس کے ذریعے سے تمہیں اور جس شخص تک وہ پہنچ سکے اس کو آگاہ کر دوں کیا ۔‘‘
نیز فرمایا:
{ فَلَا تُطِعِ الْکَافِرِیْنَ وَجَاہِدْہُم بِہِ جِہَاداً کَبِیْراً } (الانعام:۵۲)
’’تو آپ کافروں کا کہا نہ مانیں‘ اور ان سے اس قرآن کے حکم پر جہاد کرو۔‘‘
اور اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :
{وَنَزَّلْنَا عَلَیْکَ الْکِتَابَ تِبْیَاناً لِّکُلِّ شَیْء ٍ وَّہُدًی وَرَحْمَۃً وَبُشْرَی لِلْمُسْلِمِیْنَ } (النحل:۸۹)
’’ اور ہم نے آپ پر کتاب نازل کی ہے جوہر چیز کا تفصیلی بیان اور مسلمانوں کے لیے ہدایت اور رحمت اور بشارت ہے۔‘‘
اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
{وَأَنْزَلْنَا إِلَیْکَ الْکِتَابَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقاً لِّمَا بَیْنَ یَدَیْہِ مِنَ الْکِتَابِ وَمُہَیْمِناً عَلَیْہِ فَاحْکُم بَیْنَہُم بِمَا أَنزَلَ اللّٰهُ } (المائدہ:۴۸)
’’ اور ہم نے آپ پر کتاب نازل کی جو اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اور ان پر نگہبان ہے پس جو حکم اللہ نے نازل فرمایا ہے اس کے مطابق ان کا فیصلہ کرنا ۔‘‘
قرآن کریم اس شریعت اسلامیہ مطہرہ کا مصدر ہے جس شریعت کے ساتھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم تمام لوگوں کی طرف مبعوث ہوئے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :