کتاب: اصول تفسیر - صفحہ 110
بھائی ہے ۔
دوسرا فائدہ: حصر : اس سے مرادیہ ہے کہ جو اس سے پہلے گزر چکا ہے ‘ اس کو بعد والے کے ساتھ خاص کردینا ۔ جب آپ کہتے ہیں: ’’ المجتہد ہو الناجح‘‘ محنت کرنے والا وہی کامیاب ہوگا‘‘ ۔ اس میں یہ بات فائدہ دیتی ہے کہ کامیابی محنت کرنے والے کو ہی ملتی ہے ۔
تیسرا فائدہ: فصل : یعنی اس کے بعد والے جملہ کی تمیز کہ وہ خبر ہے یا تابع ۔ جب آپ کہتے ہیں: ’’زید الفاضل‘‘ ’’ زید فاضل ۔ اس میں احتمال ہے کہ فاضل زید کی صفت ہو اور خبر کا انتظار ہو، اور یہ بھی احتمال ہے کہ آپ خبر دے رہے ہوں کہ زید فاضل ہے ۔ جب آپ کہہ دیں کہ: ’’زید ہو الفاضل‘‘ ’’ زید وہ فاضل ہے ۔‘‘ تو یہ متعین ہوگیا کہ فاضل خبر ہے‘ اس لیے کہ ان دونوں کے درمیان ضمیر فصل موجود ہے ۔
****