کتاب: اصول حدیث - صفحہ 89
تصنیف ِ حدیث کے طریقے
حدیث کی تصنیف کے دو طریقے ہیں :
(الف) تصنیف الأصول: جس میں حدیث کو مصنف سے لے کر سند کے آخر تک منسوب کیا جاتا ہے ۔ اس کس کئی طریقے ہیں ‘ ان میں سے :
(۱) تصنیف أجزاء…: اس طرح کہ علم کے ابواب میں سے ہر باب کے لیے ایک خاص مستقل جز تیار کیا جائے ۔سو نماز کے باب کے لیے ایک خاص جز ہو ‘ اور زکوات کے باب کے لیے ایک خاص جز ہو۔ کہا جاتا ہے کہ یہ طریقہ امام زہری رحمہ اللہ اور ان کے معاصرین کا تھا۔
(۲) تصنیف ابواب…: اس طرح سے کہ ایک جز میں کئی ابواب جمع کردے ‘ اور ان کی ترتیب ایسے رکھے جیسے فقہی ابواب کی ترتیب ہوتی ہے۔جیساکہ امام بخاری ، امام مسلم اور اصحاب سنن رحمہم اللہ کا طریقہ ہے ۔
(۳) تصنیف مسند…: اس طرح سے کہ ہر ایک صحابی کی احادیث علیحدہ جمع کی جائیں ۔ سو مسند ابو بکر رضی اللہ عنہ میں تمام وہ احادیث ذکر کی جائیں جو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب ہیں ۔ اور مسند عمر میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی تمام مرویات جمع کی جائیں ، جیسے کہ ’’مسند أحمد ‘‘ میں امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا طریقہ ہے۔
(ب) تصنیف ِفروع: وہ تصنیفات ہیں جن میں ان کے مصنّفین اصولیوں کی طرف منسوب کرتے ہوئے ان کی احادیث بغیر اسناد کے ذکر کرتے ہیں ۔ اس کے کئی طریقے ہیں ‘ ان میں سے :