کتاب: اصول حدیث - صفحہ 86
والناس أجمعین۔‘‘[1]
’’(اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے) ! تم میں سے کوئی اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک میں اس کے ہاں اس کے ماں باپ، اس کی اولاد اور تمام لوگوں سے بڑھ کر عزیز نہ ہو جاؤں ۔‘‘
سند کے درمیان میں تحویل کی مثال : امام مسلم رحمہ اللہ کا قول :
حدثنا قتیبۃ بن سعید قال : حدثنا لیث (ح) و حدثنا محمد بن رمح حدثنا اللیث عن نافع عن ابن عمر عن النبي صلي الله عليه وسلم أنہ قال:
’’ألا کلکم راع وکلکم مسئول عن رعیتہ۔ فالأمیر الذي علی الناس راع، فہو مسئول عن رعیتہ،والرجل راع علی أہل بیتہ وہو مسئول عنہم ، والمرأۃ راعیۃ علی بیت بعلہا وولدہا وہي مسئولۃ عنہم والعبد راع علی مال سیدہ وہو مسئول عنہ ألا فکلکم راع ومسئول عنہ رعیتہ۔‘‘[2]
’’ تم میں سے ہر ایک حاکم ہے ‘ اور ا س سے اس کی رعایا کے بارے میں سوال ہوگا۔پس لوگوں کا واقعی امیر ایک حاکم ہے ‘ اور اس سے اس کی رعایا کے بارے میں سوال ہوگا ۔اور ہر آدمی اپنے گھر والوں پر حاکم ہے ‘ اور اس سے اس کی رعایا کے بارے میں سوال ہوگا۔ عورت اپنے شوہر کے گھر اور اس کے بچوں پر حاکم ہے ‘ اس سے اس کی رعایا کے بارے میں سوال ہوگا۔ غلام اپنے آقا کے مال کا حاکم ہے ‘اور
[1] بخاری (۱۵۹) کتاب الإیمان، ۸۔ باب حب الرسول صلي اللّٰہ عليه وسلم من الإیمان۔ مسلم (۴۴) کتاب الإیمان‘ ۱۴۔ باب وجوب محبۃ رسول اللّٰہ صلي اللّٰہ عليه وسلم أکثر من الأہل والولد و الناس أجمعین وإطلاق عدم الإیمان علی من لم یحبہ ہذہ المحبۃ۔
[2] رواہ مسلم (۱۸۲۹) کتاب الإمارۃ‘۵۔ باب فضیلۃ الإمام العادل وعقوبۃ الجائر ؛ والحث علی الرفق بالرعیۃ والنہي عن إدخال المشقۃ علیہم ۔وہو في البخاری (۲۵۵۴) کتاب العتق ، ۱۷۔ باب کراہیۃ التطاول علی الرقیق۔