کتاب: اصول حدیث - صفحہ 8
بن علی بن عودان شیخ عبد الرحمن بن سلیمان آل دامغ شامل ہیں ۔ آپ کے شاگرد : آپ کے سارے شاگردوں کا شمار کرنا ممکن نہیں ہے۔ کیونکہ آپ کے پاس طلباء کا ایک رش لگا رہتا تھا۔ خصوصاً آخری چند سالوں میں اس تعداد میں خوب اضافہ ہوگیا تھا۔ کبھی کبھار ایک ایک مجلس میں مختلف علمی درجات کے پانچ پانچ سو سے زائدطلباء شریک ہوتے ۔ (اور جب کبھی آپ کے دروس مکہ ، مدینہ یا کسی بڑے شہر میں ہوتے تو ان لوگوں کی تعداد بڑھ جاتی ) (مترجم) آپ کے علمی کار نامے : آپ نے مختلف علوم وفنون میں کئی علمی کارنامے چھوڑے۔ ان میں سے بعض ریکارڈ شدہ دروس تھے(جنہیں اب تحریری قالب میں ڈھالا جارہا ہے۔ مترجم ) اور بعض تصنیفات تھیں ۔ ان میں عقیدہ ، فقہ، حدیث ، اخلاق ، سلوک ، معاملات ، اور دیگر موضوعات شامل ہیں ۔ جن کالوگوں کے فائدہ حاصل کرنے میں بہت بڑا علمی اثر رہا۔ خواہ یہ استفادہ کرنے والے طالب علم ہوں یا عوام الناس۔ آپ کے بعض علمی کارناموں میں سے : الحمویہ کی شرح فتح رب البریۃ ، مصطلح الحدیث الأصول من علم أصول ( أصول حدیث میں ) وضوء غسل اورنماز کے بارے میں ایک رسالہ ، تارک نماز کے کفر کے بارے میں رسالہ مجالس رمضان الأضحیۃ و الذکاۃ المنہج لمریدالعمرۃ و الحج