کتاب: اصول حدیث - صفحہ 76
’’حدثنا عمرو بن حفص حدثنا أبي حدثنا الأعمش حدثنا زید بن وہب ، حدثنا عبداللّٰہ (یعنی ابن مسعودرضی اللّٰہ عنہ)حدثنا رسول اللّٰہ صلي الله عليه وسلم وھو الصادق المصدوق :
’’ إن أحدکم یجمع في بطن أمہ أربعین یوماً ثم یکون علقۃ۔‘‘[1] (الحدیث)
’’ تم میں سے کسی ایک کو چالیس دن تک اس کی ماں کے پیٹ میں جمع کیا جاتا ہے ‘ پھروہ لوتھڑا بن جاتا ہے ۔‘‘
اس میں تمام روایوں نے ایک ہی لفظ ’’حدثنا ‘‘ کو تسلسل سے اختیار کیا ہے۔
اسی طرح اگرلفظ ’’عن فلان عن فلان‘‘ سے تسلسل آئے ۔
یا ایسا تسلسل ہو کہ حدیث کا پہلا حصہ شیخ سے سنا ہو‘ یا آخری حصہ ( مراد یہ ہے کہ لفظ ’’سمعنا‘‘ حدیث کو روایت کیا جائے ۔
(ب) مسلسل کا فائدہ:
راویوں کا ایک دوسرے سے نقل کرنے میں ضبط کا بیان اور ان میں سے ہر ایک کا اپنے سے پہلے والے راوی کی اتباع کا اہتمام ۔
حدیث کی روایت اور اس کے الفاظ:
(الف) اس کی تعریف
(ب)… اس کی شروط
(ج)… اس کی اقسام
(الف) تحمل الحدیث( روایت )کی تعریف :
[1] رواہ البخاري (۳۳۳۲) کتاب الأحادیث الأنبیاء؛ ۱۔ باب خلق آدم وذریتہ۔ و ہوعند مسلم في ’’صحیحہ‘‘ (۲۶۴۳) کتاب القدر‘ ۱۔ باب کیفیۃ خلق الآدمي في بطن أمہ وکتابۃ رزقہ و أجلہ وعملہ وشقاوتہ و سعادتہ۔