کتاب: اصول حدیث - صفحہ 7
کتاب: اصول حدیث
مصنف: محمد بن صالح العثیمین
پبلیشر: دار المعرفۃ لاہور پاکستان
ترجمہ:
بسم اللّٰہُ الرحمن الرحيم
شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ کے حالات زندگی
آ پ کا نام…: محمد بن صالح بن محمد بن عثیمین المقبل الوھیبی التمیمی ہے ۔
کنیت…: آ پ کی کنیت ابو عبد اللہ تھی۔
پیدائش :
ہمارے شیخ رحمہ اللہ علاقہء قصیم کے ایک شہر عنیزہ میں ۲۷ رمضان المبارک ۱۳۴۷ ھ میں پیدا ہوئے۔
پرورش :
آپ نے قرآن کریم کی تعلیم اپنے نانا عبد الرحمن بن سلیمان آل دامغ سے حاصل کی ۔
ان کے پاس قرآن مجید مکمل حفظ کر لینے کے بعد علم کے حصول کی طرف متوجہ ہوئے۔ آپ پہلے خطاطی اور حساب سیکھا۔پھر ادبی فنون سیکھے۔
اللہ تعالیٰ نے ہمارے شیخ رحمہ اللہ کو بلا کی ذہانت اور بلند ہمت، حصول علم کی حرص اور علماء کرام کی صحبت سے نوازا تھا۔
آپ کے اساتذہ و مشائخ :
شیخ ابن عیثمین رحمہ اللہ نے علم حاصل کرنے میں بہت سے مشائخ سے استفادہ کیا۔ ان میں سے بعض سے عنیزہ میں استفادہ کیا اور بعض سے ریاض میں جب آپ باقاعدہ تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے وہاں پر مقیم تھے۔ جن مشائخ سے آپ نے استفادہ کیا ان میں سے شیخ عبد الرحمن بن ناصر السعدی ، امام العصر علامہ شیخ عبد اللہ بن عبد العزیز بن باز ، علامہ محمد امین بن محمد مختار جکنی شنقیطی ، شیخ علی بن حمد الصالحی ، شیخ محمد بن عبد العزیز المطوع ، شیخ عبد الرحمن