کتاب: اصول حدیث - صفحہ 106
ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’ میں عراق سے نکلا اور میں نے احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ سے بڑھ کر کوئی عالم ‘ زاہد ‘ متقی اور افضل نہیں دیکھا ۔
اسحاق بن راھویہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’أحمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ ‘زمین میں اللہ اور اس کے بندوں کے درمیان حجت ہیں ۔
ابن مدینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’اللہ تعالیٰ نے اتداد کے دنوں میں ابو بکر رضی اللہ عنہ کے ذریعہ اس دین کی مدد کی ‘ اورآزمائش و فتنہ کے دنوں میں احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے ذریعہ سے ۔
امام ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
’’ فقہ ‘ حدیث ‘ اخلاص‘ ورع میں امامت احمد بن حنبل پر ختم ہوتی ہے ۔ اور اس بات پر اجماع ہے کہ آپ ثقہ ‘ امام اور حجت ہیں ۔‘‘
سن ۲۴۱ ہجری میں بغداد میں (۷۷) برس کی عمر میں وفات پائی ۔
آپ نے اپنے پیچھے بہت سارا علم ‘ اور ایک پختہ منہج چھوڑا ۔ اللہ تعالیٰ آپ پر رحم فرمائے ۔اور تمام مسلمانوں کی طرف سے ان کو بہتر بدلہ دے ۔
****