کتاب: اصول حدیث - صفحہ 103
ہیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے اور مسلمانوں کی طرف سے ان کو بہتر بدلہ دے ۔ ٭ مسند امام احمد رحمۃ اللہ علیہ : محدثین نے صحیحین اور سنن کے بعد تیسرا درجہ مسانید کو دیاہے۔ مسانید میں بہت بڑے قدر اور نفع والی مسند ’’مسند أحمد بن حنبل‘‘ ہے ۔ قدیم اور جدید ہر دور کے علماء نے اس بات کی گواہی دی ہے کہ یہ سنن کی کتابوں میں سب سے جامع اور بڑا ذخیرہ ہے ‘ جس کی ہر مسلمان کو اپنے دین اور دنیا کے امور میں ضرورت ہے ۔ ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’ مسانید میں سے کوئی بھی کتاب مسند احمد کے برابر نہیں ہوسکتی ‘ نہ ہی کثرت احادیث میں اور نہ ہی حسن سیاق میں ۔ حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’ میرے والد نے مجھے ‘ ابو صالح اور عبداللہ کو اکٹھا کیا ‘ اور ہمیں یہ مسند پڑھ کر سنائی ۔ ہمارے علاوہ کسی اور نے نہیں سنا۔ اور کہا: ’’ میں نے اسے ساڑھے سات لاکھ احادیث کے ذخیرہ میں سے جمع کیا ہے ۔ جس حدیث میں مسلمانوں کا اختلاف ہوجائے تو چاہیے کہ وہ اس کتاب کی طرف رجوع کریں ‘ اگر اس میں پالیں تو بہتر ‘ اگر اس میں وہ حدیث موجود نہ ہو تو وہ حجت نہیں ہوسکتی ۔‘‘ لیکن امام ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’ ان کا یہ قول غالب طور پرہے ۔ ورنہ ہمارے پاس ان سے قوی اسناد والی احادیث صحیحین اور سنن اور اجزاء میں ایسی ہیں جو مسند میں نہیں ہیں ۔‘‘ اور اس مسند میں ان کے بیٹے عبد اللہ رحمۃ اللہ علیہ نے کچھ احادیث زیادہ کی ہیں جو اصل مسند میں اس کے باپ کی روایت سے نہیں ہیں ۔ انہیں زوائد عبد اللہ کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ ان کے علاوہ ابو بکر القطیعي نے بھی کچھ احادیث زیادہ کی ہیں ‘ جو عبداللہ اور اس کے باپ کی