کتاب: اصول فقہ(عثیمین) - صفحہ 97
کریں ، تو کہا گیا ہے کہ : ’’ یہ بھی اجماع ہوگا ۔‘‘ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ : ’’ یہ حجت تو ہوگا مگر اجماع نہیں ہوگا‘‘ ۔ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ : ’’ نہ ہی اجماع ہوگا اور نہ ہی حجت ۔‘‘ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ : ’’ اگر یہ اہل اجتہاد اس پر انکار سے قبل گزرجائیں تو وہ اجماع ہوگا ، کیونکہ انکار پر قدرت کے باوجود زمانہ ختم ہونے تک ان کے سکوت کا استمرار،اس عمل پر ان کی موافقت کی دلیل ہے۔ یہ قول صحت کے قریب تر ہے ۔‘‘