کتاب: اصول فقہ(عثیمین) - صفحہ 76
اس سے مراد یہ ہے کہ :’’ اہل بستی ‘‘ سے دریافت کیجیے۔ کیونکہ خود بستی سے سوال کیا جانا ممکن نہیں ہے۔ (۲)… فاسد : وہ ہے جس پر صحیح دلیل موجود نہ ہو جیسا کہ معطلہ کی تأویل اللہ تعالیٰ کے اس فرمان میں : ﴿ الرَّحْمَنُ عَلَی الْعَرْشِ اسْتَوَی﴾ (طٰہٰ:۵) ’’الرحمن جو عرش پر بلند ہوا ‘ (مستوی ہوا)۔‘‘ انہوں نے اس کا معنی غلبہ حاصل کرنے (استولی ) سے کیا ہے۔ بیشک اس کا درست معنی بغیر کسی کیفیت اور مثال کے بیان کے بلندی اور استقرار ہے ۔