کتاب: اصول فقہ(عثیمین) - صفحہ 73
’’بیشک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر کھڑے ہوئے اور تکبیر کہی ‘ اور لوگوں نے بھی آپ کے پیچھے تکبیر کہی ‘ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تھے ۔‘‘
اس حدیث میں ہے :’’ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا :
((إنما فعلت ہذا لتأتموا بي، ولتعلموا الصلاتي)) [1]
(الحدیث السابق)
’’میں نے ایسا اس لیے کیا ہے تاکہ تم میری اقتداء کرو ‘ اور میری نماز کو جان لو۔‘‘[2]
[1] الحدیث السابق
[2] یہاں پر مصنف رحمہ اللہ کو سیاق النص کے مطابق تر ک کی مثال بیان کرنی چاہیے تھی ‘ جو ان سے رہ گئی ہے ‘ وہ یہ ہے کہ: ’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوکر پینے سے منع کیا کرتے تھے‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہوکر پیا ‘‘۔
(قاعدہ): دلیل کو سلف صالحین کے فہم کے مطابق لینا واجب ہے ۔