کتاب: اصول فقہ(عثیمین) - صفحہ 57
خاص
خاص کی تعریف:
لغت میں : عام کی ضد (الٹ ) ہے ۔
اصطلاح میں …:
’’ الفظ الدال علی محصور بشخص‘ أو عدد ‘ کأسماء الأعلام والإشارۃ و العدد ۔‘‘
’’ وہ لفظ ہے جو کسی شخص یا عدد جیسے کہ اسماء اعلام ‘ اور اشارہ اور عدد سے محصور پر دلالت کرے ۔‘‘
ہمارے قول : ’’ علی محصور‘‘ سے عام خارج ہوا۔
اور تخصیص لغت میں تعمیم کی ضد اور اس کا الٹ ہے۔
اور اصطلاح میں : ’’ عام کے بعض افراد کو ( اس کے حکم سے ) خارج کرنا ہے ۔‘‘
اور مخصِص صاد کے کسرہ کے ساتھ، تخصیص کا فاعل ہے۔ اور وہ شارع ہے۔ اور اس دلیل کو بھی کہا جاتا ہے جس کی وجہ سے تخصیص ہوئی ہو۔
تخصیص کی دلیل دو قسم کی ہے : ’’ متصل اور منفصل ۔‘‘
متصل…: ’’ وہ ہے جو خود ذاتی طور پر قائم نہ ہو۔‘‘
منفصل…: ’’ وہ ہے جو خود ذاتی طور پر قائم ہو۔‘‘
مخصص متصل ( کی کئی قسمیں ہیں ان ) میں سے :
اول: استثناء : ’’لغت میں ثني سے ہے ‘ اس سے مراد ہے ’’ کسی چیز کے بعض کو اس کے