کتاب: اصول فقہ(عثیمین) - صفحہ 39
جب [ستر کا پردہ کرنا] کپڑا خریدنے پر موقوف ہے؛ تو اس کے لیے کپڑا خریدنا بھی واجب ہوگا ۔‘‘ مندوب کی مثال: جمعہ کے لیے خوشبو لگانا ، جب یہ خوشبو کی خریداری پر موقوف ہے تو خوشبو کی خریداری بھی مندوب ٹھہری ۔ یہ قاعدہ دوسرے بہت سارے اہم اور عام قواعد کے ضمن میں ہے۔ اور قاعدہ یہ ہے : ’’ وسائل کے لیے مقاصد کے احکام (اور متممات ) ہوتے ہیں ‘ مامور بہ کے وسائل بھی ماموربہ ہوتے ہیں ۔اور منہیات کے وسائل بھی (منہی عنہا ) ممنوع ہیں ۔‘‘ (ذریعہ اور وسیلہ میں فرق : وسیلہ : سے مقصد کا حصول قطعی بھی ہوسکتا ہے او رظنی بھی۔ جبکہ ذریعہ جس سے کبھی مقصد حاصل ہوسکتا ہو‘ یہ نہ تو قطعی ہوتا ہے اور نہ ہی ظنی )۔