کتاب: اصول فقہ(عثیمین) - صفحہ 133
دلائل کی ترتیب
۳۰: جب دلائل میں تعارض ہو تو اس وقت کیا حکم ہے ؟
٭ کتا ب اور سنت اور اجماع اور قیاس میں سے کونسی نصوص راجح ہوں گی ؟
مفتی اور مستفتی
۳۱: مفتی کون ہے ؟ اور مستفتی کون ہے ؟۔ فتوی کے جواز اور وجوب کی کیا کیا شرائط ہیں ؟
٭ مستفتی کے لیے کیا لازم ہے اور کیا اس کے لیے مناسب ہے ؟
اجتہاد
۳۲: اجتہاد کی لغوی اور اصطلاحی تعریف کریں او رمجتہد کون ہے ؟ بیان کریں ۔
٭ اجتہاد کی شروط ذکر کریں ؟ اور کیا یہ (شروط )اس کے لیے کافی ہیں ؟
٭ مجتہد جب غلطی کرے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
تقلید
۳۳: اجماع کی لغوی اور اصطلاحی تعریف کریں ؟ تقلید کے مقامات کو ن سے ہیں ؟ اور کیا تقلیدکے جواز کے لیے شرط کہ وہ مسئلہ فروع میں سے ہو‘ اور کیوں ؟ اس مسئلہ میں راجح قول کیا ہے ؟۔ اور اس کے راجح ہونے کی دلیل کیاہے ؟
۳۴: تقلید کی اقسام اور ان میں سے ہر ایک قسم کا حکم بیان کریں ۔ اور کیا مقلد عالم ہے ‘ اور اس کے فتوی کا کیا حکم ہے ؟
صلی اللّٰه تعالیٰ علی نبینا محمد وعلی آلہ و صحبہ و بارک و سلم علیہ