کتاب: اصول فقہ(عثیمین) - صفحہ 132
اجماع
۲۶: اجماع کی لغوی اور اصطلاحی تعریف کریں او راس کی تعریف کے محترزات بیان کریں ۔
٭ کیا اجماع حجت ہے۔
٭ اس کی دلیل کیا ہے ؟
٭ اجماع کی کتنی قسمیں ہیں ؟
٭ وہ اجماع کون سا ہے جس کا مخالف کافر ہوجاتا ہے ؟
٭ ’’ اجماع ظنی ‘‘ کے بارے میں راجح قول کیا ہے ؟
٭ اجماع کی شروط ذکرکریں ، او رکیا ’’ زمانہ کا گزر جانا‘‘ اس کے لیے شرط ہے ؟۔ اس کی دلیل کیا ہے ؟۔
قیاس
۲۷: قیاس کی لغوی اور اصطلاحی تعریف کریں او راس تعریف کی شرح کریں ۔
٭ قیاس کے ارکان کیا ہیں ؟۔
٭ کیا قیاس شرعی دلیل ہے ‘ اس کی دلیل کیا ہے ؟۔
۲۸: قیاس کی شرائط کیا ہیں ؟ اور قیاس فاسد کی ہر قسم کے لیے شرط نہ ہونے کی مثال بیان کریں ۔
٭ قیاس کی اقسام ذکر کریں اور ان میں سے ہر قسم کے لیے مثال بیان کریں ۔
٭ قیاس شبہ اور قیاس عکس کی تعریف کریں او ران میں سے ہر ایک کی تعریف بیان کریں ۔
تعارض
۲۹: تعارض کیا ہے ؟ اور اس کی کتنی قسمیں ہیں ؟ اور ان میں سے ہر قسم کی کتنی حالتیں ہیں ؟ اس کی مثال بیان کریں ۔