کتاب: اصول فقہ(عثیمین) - صفحہ 131
نسخ ۲۲: نسخ کی لغت اور اصطلاح میں تعریف کریں اور اس کی تعریف کے محترزات بیان کریں ‘ اور نسخ میں کو ن سی چیز ممتنع ہوتی ہے ؟۔ اپنی رائے کی علت پیش کریں ۔ نسخ کی شروط کیا ہیں ؟ ۲۳: نسخ کی اقسام باعتبار نص ِ منسوخ او رباعتبار ناسخ کے بیان کریں ؟اور ان میں سے ہر ایک قسم پر مثال بیان کریں ۔ نیز نسخ کی حکمت کیا ہے ؟۔ بیان کریں ۔ ٭ نسخ کے جواز کی دلیل عقلا ً او راس کے وقوع کی دلیل شرعاً بیان کریں ۔ اخبار ۲۴: لغت اور اصطلاح میں خبر کی تعریف کریں ۔ ٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے افعال کی اقسام بیان کریں ‘اور ان میں سے ہر قسم کا حکم مثال کے ساتھ بیان کریں ‘ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریر کا کیا حکم ہے ؟۔ ٭ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں کوئی چیز واقع ہو اور آپ کو اس کا علم نہ ہوتو اس کا کیا حکم ہے ‘ اور اس کی دلیل کیا ہے ؟۔ ۲۵: خبر کی اقسام مضاف إلیہ کے اعتبار سے اور اس کے طرق کے اعتبار سے بیان کریں ۔ نیز صحابی کون ہے ؟۔اور کیا اس کا قول حجت ہے ؟۔ بیان کریں ۔ ٭ کیا اخبار آحاد حجت ہیں ؟۔ ٭ تحمل الحدیث اور اس کی ’’ اداء ‘‘ سے کیا مراد ہے ؟۔ اور ’’اداء ‘‘ کے صیغے کیا ہیں ؟۔ اور ’’ اجازت ‘‘ کیا ہے ؟۔