کتاب: اصول فقہ(عثیمین) - صفحہ 130
اور اس کی دلیل کی کتنی اقسام ہیں ۔
٭ استثناء کیا ہے ؟ اس کی شروط ذکرکریں اور اس میں خلاف اور راجح کو دلیل کے ساتھ بیان کریں ۔
٭ جس سے تخصیص واقع ہوتی ہے ، اس شرط سے کیا مراد ہے، اور صفت مخصصہ کیا ہے ؟ اس کی مثال بیان کریں ۔
۱۸: مخصصات منفصلہ کیا ہیں ۔ جو لوگ عقل اور حس سے تخصیص کا انکار کرتے ہیں ان کی دلیل کیا ہے ؟۔ کیا کتاب سنت سے اور اس کے عکس خاص ہوسکتی ہے ؟۔ اس کی مثال بیان کریں ‘ اور دو مثالیں بیان کریں ان میں سے ایک مثال ’’ اجماع سے کتاب اللہ کی تخصیص ‘‘ پر ، اور دوسری قیاس سے سنت کی تخصیص پر ۔‘‘
مطلق اور مقید
۱۹: مطلق اور اس کے محترزات کیا ہیں ؟۔ جب مطلق اور مقید دو نصوص وارد ہوں تو ہم کیا کریں گے ، اپنے موقف پر مثال پیش کریں ۔
مجمل اور مبین
۲۰: مجمل کی لغت اور اصطلاح میں تعریف بیان کریں او راس کی مثال پیش کریں ۔
٭ مبین کیا ہے ‘ اور بیان کس چیز سے حاصل ہوتا ہے ؟۔ اس کی مثال بیان کریں ۔
ظاہر اور مؤول
۲۱: لغت اور اصطلاح میں ظاہر کیا ہے اور اس کے محترزات کیا ہیں ؟
٭ ظاہر پر عمل کرنے کا کیا حکم ہے ؟۔
٭ مؤول کیا ہے ؟
٭ تأویل کی کتنی اقسام ہیں ‘ اس کی مثال بیان کریں ۔