کتاب: اصول فقہ(عثیمین) - صفحہ 129
مقتضی کیا ہے ؟۔ ۱۳: منہی عنہ میں مذہب کا قاعدہ بیان کریں ‘ اور کیا یہ نہی تحریم سے خارج ہوسکتی ہے؟۔ اس کی مثال بیان کریں ۔ امر اور نہی میں کیا داخل ہے اور کیا داخل نہیں ۱۴: مکلف کون ہے؟۔ کیا کافر مکلف ہے ؟۔ جب وہ کوئی مامور بہ فعل کرے تو کیا اس کا یہ فعل صحیح ہوگا ؟۔ اور اس کی دلیل کیا ہے ؟۔ ٭ جو اس نے حالت کفر میں اعمال چھوڑے ہیں کیا ان کی قضاء کرے گا ؟۔ اس کی دلیل کیا ہے ؟۔ موانع تکلیف ۱۵: تکلیف کے موانع ( رکاوٹیں ) کیا ہیں ؟ اور ان کی دلیل کیا ہے ؟ ٭ کیا موانع تکلیف مخلوق کے حق میں بھی ہوتے ہیں ؟ عام ۱۶: لغت اور اصطلاح میں عام کی تعریف کریں ؟ اور تعریف کے محترزات بیان کریں ۔ عموم کے صیغے کیا ہیں ؟ ان کی مثال بیان کریں ۔کیا معرف ب ’’ال‘‘ عموم کا تقاضا کرتا ہے یا اس میں تفصیل ہے ؟۔ اسے مثال سے واضح کریں ۔ ٭ عام پر عمل کرنے کا کیا حکم ہے جب کسی خاص سبب پر وارد ہوتو کیا اس سے اسے خاص کیا جائے گا یا اس کے عموم پرہی عمل ہوگا؟ اسے بیان کریں اور مثال دیں ۔ خاص ۱۷: لغت اور اصطلاح میں خاص کی تعریف کرو، اور اس کی مثال بیان کرو۔ تخصیص کیا ہے