کتاب: اصول فقہ(عثیمین) - صفحہ 128
محترزات بیان کریں ۔
٭ حقیقت کی کتنی قسمیں ہیں ؟۔
٭ ان اقسام کی معرفت کا کیا فائدہ ہے ؟۔
٭ لفظ کو اس کے مجاز میں محمول کرنے کی کیا شرط ہے ‘ اور لفظ کو اس کے مجاز میں استعمال کرنے کی کیا شرط ہے ؟۔
٭ مجاز مرسل اور مجاز عقلی کے درمیان کیا فرق ہے ؟۔ ایسی مثال بیان کریں جس سے یہ فرق واضح ہوجائے۔
٭ اصول فقہ میں حقیقت و مجاز میں کیوں ذکر کیا گیا ہے ؟
امر
۱۰: امر کی تعریف کریں اور اس کے محترزات بیان کریں ؟۔
٭ امر کے صیغے کون سے ہیں ‘ ان کے لیے مثال بیان کریں ‘ کیا طلب فعل ان کے علاوہ بھی مستفاد ہوسکتا ہے؟۔
٭ صیغہ امر عند الاطلاق کس چیز کا تقاضا کرتا ہے ؟۔ اس کی دلیل اور وجہ دلالت ذکر کریں ۔
٭ کیا اس سے کوئی چیز خارج بھی ہوتی ہے ؟۔ اپنے قول کی دلیل پیش کریں ۔
۱۱: جب مامور کا ادا کرنا کسی چیز پر موقوف ہو تو اس چیز کا کیا حکم ہے ؟۔ اس کی مثال بیان کریں ۔
نہی
۱۲: نہی کی تعریف کریں اور اس کے محترزات بیان کریں ۔اور کیا نہی اس کے صیغوں کے علاوہ بھی مستفاد ہوسکتی ہے؟ ۔اور کس سے( نہی مستفاد ) ہو سکتی ہے ؟۔ اور صیغہ نہی کا