کتاب: اصول فقہ(عثیمین) - صفحہ 127
علم
۵: علم کیا ہے ؟ اس کی مثال بیان کریں ‘ اور تعریف کے محترزات بیان کریں ۔
٭ جہل مرکب اور جہل بسیط کی تعریف کریں ‘ اور ایسی مثال بیان کریں جس سے یہ واضح ہوجائے۔
٭ ظن کیا ہے ؟۔ اور شک ‘ وہم اور ظن میں کیا فرق ہے؟۔
٭ علم کی اقسام بیان کریں اور ان میں سے ہر قسم کی مثال بیان کریں ؟۔
کلام
۶: کلام کی لغت اور اصطلاح میں تعریف کریں ۔ اس کے بننے کی کم ازکم مقدارمثال کے ساتھ بیان کریں ، اور کلمہ کیا ہے ؟۔ اور اس کی کتنی اقسام ہیں ؟۔
٭ اسم کی کتنی قسمیں ہیں مثال کے ساتھ بیان کریں ۔
٭ فعل کی تعریف کریں ؟۔ اور اس کی اقسام مثال کے ساتھ بیان کریں ۔
٭ آنے والے حروف کے معانی مثال کے ساتھ بیان کریں :
واؤ ، فاء ، لام جارہ ، علی۔
کلام کی اقسام
۷: خبر اور انشاء کی تعریف کریں ؟۔
٭ مخبر بہ کے لحاظ سے خبر کی اقسام مثال کیساتھ بیان کریں ۔ کبھی کلام خبر اور انشاء دو اعتبار سے ہوتا ہے۔ کبھی خبر بمعنی انشاء ہوتی ہے ، اور کبھی اس کا الٹ ۔ان میں سے ہر ایک کی ایک ایک مثال پیش کریں اور اس کی شرح کریں ۔
حقیقت اور مجاز
۸: استعمال کے لحاظ سے کلام کی اقسام ذکر کریں ‘ ان میں سے ہر قسم کی تعریف ‘ اور اس کے