کتاب: اصول فقہ(عثیمین) - صفحہ 126
سوال کتاب مذکور سے متعلق اہم سوال اصول فقہ : ۱: اصول فقہ کی تعریف اس کے دونوں مفرد وں کے اعتبار سے کیجیے۔ او رفقہ کی تعریف لغت اور اصطلاح میں بیان کریں ‘ اور اس کی تعریف کے محترزات بیان کیجیے۔ ۲: اصول فقہ کی تعریف اس متعین فن کا لقب ہونے کے اعتبار سے کیجیے ، اور اس تعریف کی شرح کریں ۔ ۳: اصول فقہ کا کیا فائدہ ہے ‘ اور کس نے اسے پہلے ایک مستقل فن کی حیثیت سے جمع کیا؟ احکام ۱: لغت اور اصطلاح میں احکام کی تعریف کریں ‘ اور اس تعریف کی شرح کریں ۔ ۲: احکام تکلیفیہ کون سے ہیں ؟۔ ٭ ان میں سے ہر ایک کی تعریف کریں اور اس کے محترزات بیان کریں ؟ ٭ وضعی احکام کون سے ہیں ؟ ٭ ان میں سے ہر ایک کی تعریف کریں اور ان کی مثالیں بیان کریں ۔ ٭ عبادات ‘ عقود اور شروط میں فاسد کا کیا حکم ہے۔ اور اس کی دلیل کیا ہے ؟ ٭ کون سے مقامات پر فاسد اور باطل میں فرق کیا جاتا ہے۔