کتاب: اصول فقہ(عثیمین) - صفحہ 121
تقلید
تقلید کی تعریف :
تقلید لغت میں : کسی چیز کو گردن میں ایسے ڈال دینا کہ وہ اس کا احاطہ کرلے جیسے ’’ ہار ‘‘ (گلے کا احاطہ کرتا ہے )۔
اصطلاح میں …:
’’اتباع من لیس قولہ حجۃ۔‘‘
’’ اس کی اتباع کرنا جس کا قول حجت نہیں ہے ۔‘‘
ہمارے قول : ’’من لیس قولہ حجۃ‘‘سے اتباع نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور اتباع ِ أہل اجماع ، او راتباع صحابی خارج ہوئی ، کیونکہ ہمارا مذہب ہے کہ صحابی کا قول ’’ حجت ‘‘ ہے۔
ان میں سے کسی ایک کی اتباع کو تقلید نہیں کہا جائے گا ، کیونکہ یہ ایسی اتباع جو حجت پر مبنی ہے۔ لیکن کبھی کبھار اس کو مجازاً او رلغت میں توسیع کی وجہ سے تقلید کہا جاتا ہے۔
تقلید کے مقامات:
تقلید دو موقع پر ہوتی ہے :
اول: یہ کہ مقلد عامی ہو‘خود حکم کی معرفت حاصل کرنے کی استطاعت نہ رکھتا ہو‘ تو اس پر تقلید فرض ہے۔ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿فَاسْأَلُواْ أَہْلَ الذِّکْرِ إِن کُنتُمْ لاَ تَعْلَمُونَ﴾ (النحل:۴۳)
’’اگر تم لوگ نہیں جانتے تو اہل ِ علم سے پوچھ لو ۔‘‘
اور تقلید اس کی کی جائے گی جسے علم و ورع میں افضل پایا جائے گا۔ اگر دونوں اس کے