کتاب: اصول فقہ(عثیمین) - صفحہ 115
دلائل کے درمیان ترتیب
جب یہ سابقہ دلائل (کتاب و سنت و اجماع و قیاس ) کسی ایک حکم پر متفق ہوجائیں یا ان میں سے کوئی ایک بغیر تعارض کے منفرد ہوجائے تو اس کا اثبات واجب ہوجاتا ہے۔ اگر ان میں تعارض ہو ، اوران کے درمیان جمع ممکن ہو تو جمع کرنا واجب ہوجاتا ہے ۔اگر جمع ممکن نہ ہو تو شروط پوری ہونے پر نسخ پر عمل کیا جائے گا۔
اگر نسخ بھی ممکن نہ ہو تو ترجیح دینا واجب ہوجاتا ہے (اگر اس کے قرآئن موجود ہوں )۔
تو کتاب و سنت میں ترجیح دی جائے گی:
نص کو ظاہر پر۔ ظاہر کو مؤول پر۔
منطوق کو مفہوم پر۔ مثبت کو منفی پر۔
اصل سے نقل کرنے والے کو اسی پر باقی رہنے والے پر ترجیح ہوگی ، کیونکہ ناقل کیساتھ علم میں زیادہ ہے۔
عام محفوظ( وہ ہے جس کو خاص نہ کیا گیا ہو) کو غیر محفوظ پر ترجیح ہوگی۔
جس میں قبول کی صفات زیادہ ہوں ‘ اسے اس پر ترجیح ہوگی جس میں قبول کی صفات کم ہیں ۔
صاحب قصہ کو دوسروں پر ترجیح ہوگی۔
اجماع قطعی کو اجماع ظنی پر ترجیح ہوگی۔
قیاس جلی کو قیاس خفی پر ترجیح ہوگی۔