کتاب: اصول فقہ(عثیمین) - صفحہ 11
القول المفید شرح کتاب التوحید …
اور ان کے علاوہ اور بھی بہت سی کتابیں ہیں ۔
آپ کی مرض اور وفات :
ہمارے شیخ علامہ ابن عثیمن رحمہ اللہ کاانتقال طویل مرض اور سخت تکلیف کے بعد بروز بدھ ۱۵ شوال ۱۴۲۱ھ کو ہوا۔ اس مرض میں آپ کا وزن ۳۸ کلو گرام کم ہوگیا۔ یہاں تک کے آپ کے دفاعِ امراض کے سیل کی صلاحیت بالکل صفر ہوگئی تھی۔ یہ بات ہر وہ شخص جانتا ہے جس نے مرض الموت والے سال حرم مکہ میں آپ کے دروس سنے۔
آپ کا مرض جڑ پکڑ چکا تھا۔ اور حالت بہت ہی سخت خراب ہوگئی تھی۔
ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ آپ کو اپنی رحمت سے ڈھانک لے۔ اور آپ کا مکان و مرتبہ بلند کرے ، اور آپ کو اولیاء و صالحین کے ساتھ جمع کرے۔