کتاب: اصول فقہ (محمد علی ) - صفحہ 69
اصل : خریدو فروخت
فرع: اجارۃ
حکمِ شرعی: نمازِ جمعہ کی اذان پر خرید و و فروخت کی تحریم
علت: نمازِ جمعہ کے وقت میں مشغولیت
علت کی شرائط
1) علت منصوص ہو۔ یعنی شرعی ہو نہ عقلی علت۔
2) یہ حکم کا باعث ہو اور حکم کی علامت نہیں۔ مثلاً رمضان کا چاند دیکھنا روزہ رکھنے کی علامت(سبب) ہے نہ اس کی وجہ)باعث)۔
3 ) یہ وصفِ مفہم ہو۔ یعنی یہ ظاہر، منضبط اور مناسب ہو۔
اس کے ظاہر ہونے کی شرط اس لئے ہے تاکہ اسے نئے واقعات پر منطبق کیا جا سکے، چنانچہ اگر یہ خفی ہو گی تو یہ امر محال ہے۔ منضبط سے مراد اس کا مستقل ہونا ہے تاکہ اسے، بغیر کسی استثناء کے، تمام متعلقہ حالات پر منطبق کیا جا سکے۔ مثلاً نمازِ قصر کی علت’’ مشقت ‘‘نہیں قرار پائی کیونکہ ہر شخص سفر میں مشقت محسوس نہیں کرتا یعنی یہ غیر منضبط ہے، اسی لئے یہاں ’’سفر ‘‘ کو علت قرار دیا گیا ہے۔ مناسب سے مراد یہ ہے کہ علت اور حکم کے مابین عقلی رابطہ موجود ہو۔ مثلاً غصے کی حالت میں فیصلہ نہ دینے کا حکم۔ یہاں علت اور حکم میں ایک عقلی رابطہ موجود ہے۔
4) یہ مؤثر ہو۔
اس سے یہ مراد ہے کہ علت کے ثابت ہونے سے )ہمیشہ)حکم کا حصول ہو۔ اگر یہ وصف حکم پر مؤثر نہیں تو اسے علت قرار نہیں دیا جا سکتا۔ جب قطعِ نظر وصف کے، حکم جاری رہے تو یہاں تعلیل واقع نہیں ہوئی۔ مثلاً حج کے سلسلے