کتاب: اصول فقہ (محمد علی ) - صفحہ 51
سنت سنت کی تعریف ما ورد عن رسول اللّٰہ صلی اللّٰه علیہ وسلم من قول أو فعل أو تقریر (قول یا فعل یا اقرار میں سے جو کچھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں وارد ہوا ہو) سنت اور حدیث کے ایک ہی معنی ہیں۔ سنت قرآن کی طرح ایک شرعی دلیل ہے اور یہ بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿ قُلْ إِنَّمَا أُنذِرُكُم بِالْوَحْيِ ﴾21:45 (کہہ دیجئے ! میں تو تمہیں صرف اللہ کی وحی کے ذریعے آگاہ کر رہا ہوں) ﴿ إِن يُوحَىٰ إِلَيَّ إِلَّا أَنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُّبِينٌ ﴾38:70 (میری طرف فقط یہی وحی کی جاتی ہے کہ میں صاف صاف آگاہ کر دینے والا ہوں) ﴿ إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَىٰ إِلَيَّ ﴾46:9 (میں تو صرف اسی کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف وحی بھیجی گئی ہے) ﴿ قُلْ إِنَّمَا أَتَّبِعُ مَا يُوحَىٰ إِلَيَّ مِن رَّبِّي ﴾7:203 (آپ کہہ دیجئے کہ میں اس کا اتباع کرتا ہوں جو میرے رب کی طرف سے وحی بھیجی گئی ہے) ﴿ وَمَا يَنطِقُ عَنِ الْهَوَىٰ ﴿٣﴾ إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَىٰ ﴾53:3-4