کتاب: اصول فقہ (محمد علی ) - صفحہ 47
باب دوم: شرعی دلائل دلیل کی تعریف ھو الذی یمکن بہ یتوصل الی العلم بمطلوب خبری و بعبارۃ أخری ھو الذی یتخذ حجۃ علی أن المبحوث عنہ حکم شرعی (وہ جس سے مطلوب خبر کے بارے میں علم تک پہنچنا ممکن ہو، دوسرے لفظوں میں وہ جس سے مبحوث کے بارے میں یہ حجت لی جائے کہ وہ حکمِ شرعی ہے) دلیل کی چار اقسام ہیں : 1 )وہ جو ثبوت اور دلالت، دونوں میں قطعی ہو۔ یہ دلیل قطعی ہے۔ 2 )وہ جو ثبوت کے اعتبار سے قطعی ہو مگر دلالت میں ظنی۔ یہ دلیل ظنی ہے۔ 3) وہ جو ثبوت کے اعتبار سے ظنی ہو مگر دلالت میں قطعی۔ یہ دلیل ظنی ہے۔ 4 ) وہ جو ثبوت اور دلالت، دونوں میں ظنی ہو۔ یہ دلیل ظنی ہے۔