کتاب: اصول فقہ (محمد علی ) - صفحہ 46
یہاں ﴿ إِلَى الْمَرَافِقِ ﴾ میں کہنیوں تک دھونے کا حکم ہے، البتہ یہ تب تک ممکن نہیں جب تک کہنی کا ایک جز نہ دھو لیا جائے تاکہ کہنی تک دھونے کا حکم ثابت ہو جائے۔ یہ اس لئے کیونکہ اگر کہنی کا کوئی جز نہیں دھویا گیا تو یہ حکم پورا نہیں ہوا، لہذا غایت کو حاصل کرنے کے لئے یہ ضروری ٹھہرا کہ کہنی کا ایک جز بھی دھویا جائے۔ یہیں سے یہ قاعدہ سمجھا گیا ہے کہ اگر کوئی فعل، بنیادی طور پر مباح ہو، لیکن کوئی فرض اس پر منحصر ہو یعنی اس فعل کے بغیر یہ فرض پورا نہ ہوتا ہو، تو اس صورت میں وہ بھی فرض ہو جائے گا۔
مثال : حدود کا نفاذ فرض ہے، البتہ یہ امام)خلیفہ) کی موجودگی پر منحصر ہے، لہذا امام کا تقرر بھی فرض ٹھہرا یعنی خلافت کا قیام فرض ہے۔