کتاب: اصول فقہ (محمد علی ) - صفحہ 2
احساس غالب رہے۔ اسی لئے کتاب میں شرعی دلائل کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ علاوہ ازیں اس کتاب میں دورِ حاضر کے جدید مسائل کو اصولوں سے مربوط کیا گیا ہے تاکہ امت کو اسلام کے زندہ ہونے کا احساس ہو سکے یعنی اسلام کیسے اپنے اندر نئے ابھرتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں اس کتاب کو متعلقہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کے مقصد کے پیشِ نظر، یہ کوشش بھی کی گئی ہے کہ یہ فقط خواص کے لئے نہ ہو بلکہ عوام الناس بھی اس سے بھر پور استفادہ کر سکیں۔ اس کتاب کا دارومدار، علمِ اصولِ فقہ میں، دورِ حاضر کی بے مثال کتاب ’’ الشخصیۃ الإسلامیۃ (الجزء الثالث)‘‘ پر ہے جس کے مصنف علامہ تقی الدین النبھانی رحمہ اللہ ہیں۔ علاوہ ازیں علامہ عطاء ابو الرشتہ کی کتاب ’’ تیسیر الوصول إلی الأصول‘‘ سے بھی مدد لی گئی ہے۔ کتاب میں فقط اصطلاحی تعریفات مذکور ہیں کیونکہ یہی موضوع کی تفہیم کے لئے اہم ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ کتاب امت کی نشاۃِ ثانیہ میں معاون ثابت ہو۔ (آمین) محمد علی ۱۹ محرم ۱۴۲۸ ھ موافق 07.02.2007 CE E-mail: malimali0@gmail.com