کتاب: تحفۃ الأطفال في تربیۃ الأشبال - صفحہ 71
فَلْیَتَّق:… ’’چاہئے کہ وہ بچے‘‘ یہ باب ’’اِفْتِعَال ‘‘ اِتَّقَی یَتَّقِیْ اِتِّقَائً ‘‘ سے فعل مضارع بہ لام امر غائب معروف واحد مذکرغائب کا صیغہ ہے۔ حدیث نمبر (97): سَأَلْتُمُ:… ’’تم سوال کرو‘‘ یہ باب ’’فَتَحَ یَفْتَحُ‘‘ سَألَ یَسْأَلُ ‘‘سے فعل ماضی معروف جمع مذکرحاضر کا صیغہ ہے۔ الْفِرْدَوْسَ:… ’’فردوس‘‘ سیدنا معاذ بن جبل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: !جنت کے سو درجے ہیں ہر درجے کے درمیان آسمان وزمین کے درمیان جتنا فاصلہ ہے سب سے بلند درجہ جنت الفردوس ہے اور یہ جنت کا اعلی ترین مقام ہے اس کے اوپر عرش الہی ہے اور اسی سے ہی جنت کی نہریں پھوٹتی ہیں۔ (ابن ماجہ: ۴۳۳۱) سِرُّ الْجَنّۃِ:… ’’جنت کا اعلی وافضل ‘‘ خالص چیز،کسی چیز کا پاکیزہ ترین اور بہترین حصہ،پاکیزہ وعمدہ زمین،ہر چیز کا مغز اس کی جمع اَسْرَارٌ و سِرَارٌ ہے۔ حدیث نمبر (98): بَلِّغُوا:… ’’پہنچاؤ‘‘ یہ باب ’’تَفْعِیْل ‘‘ بَلَّغَ بُیَلِّغُ تَبْلِیْغًا‘‘ سے فعل امرحاضر معروف جمع مذکرحاضر کا صیغہ ہے۔ حدیث نمبر (99): رَاحَ رَوْحَۃً:… ’’ایک دفع نکلا‘‘ یہ باب ’’نَصَرَ یَنْصُرُ‘‘ رَاحَ یَرُوْحُ رَوَاحًا‘‘ سے فعل ماضی معروف واحد مذکرغائب کا صیغہ ہے جس کا مطلب ہے:شام کے وقت جانا،بلا قید وقت آنا یا جانا۔ مِنَ الْغُبَارِ:… ’’غبار سے ‘‘ گرد،/باریک مٹی یا راکھ ۔ مِسْکًا:… کستوری/ہرن کے نافہ سے نکلنے والا خوشبودار مادہ۔