کتاب: تحفۃ الأطفال في تربیۃ الأشبال - صفحہ 70
حدیث نمبر (93): اسْتَأْذَنَ:… ’’اس نے اجازت مانگی‘‘ یہ باب ’’اِسْتِفْعَال‘‘ اِسْتَأْذَنَ یَسْتَأْذِنُ‘‘ سے فعل ماضی معروف واحد مذکرغائب کا صیغہ ہے۔ فَلَمْ یُؤْذَنْ:… ’’نہ وہ اجازت دیا گیا ‘‘ یہ باب ’’سَمِعَ یَسْمَعُ ‘‘ أَذِنَ یَأْذَنُ ‘‘ سے فعل مضارع مجہول واحد مذکرغائب کا صیغہ ہے۔ حدیث نمبر (94): زَارَ:… ’’اس نے زیارت کی‘‘ یہ باب ’’نَصَرَ یَنْصُرُ ‘‘ زَارَ یَزُوْرُ ‘‘ سے فعل ماضی معروف واحد مذکرغائب کا صیغہ ہے۔ فَجَلَسَ:… ’’وہ بیٹھ گیا ‘‘ یہ باب ’’ضَرَبَ یَضْرِبُ‘‘ جَلَسَ یَجْلِسُ ‘‘سے فعل ماضی معروف واحد مذکرغائب کا صیغہ ہے۔ فَلَا یَقُوْمَنَّ:… ’’ہرگز وہ نہ کھڑاہو ‘‘ یہ باب ’’ نَصَرَ یَنْصُرُ ‘‘ قَامَ یَقُوْمُ قِیَامًا ‘‘ سے فعل نہی غائب معروف بانون ثقیلہ واحد مذکرغائب کا صیغہ ہے۔ حدیث نمبر (95): یَا سَیِّدِی:… اے میرے سردار / اے میرے آقا ۔ أَغْضَبَ رَبَّہُ:… ’’اس نے غضبناک کردیا اپنے رب کو ‘‘ یہ باب ’’اِفْعَال ‘‘ اَغْضَبَ یُغْضِبُ ‘‘ سے فعل ماضی معروف واحد مذکرغائب کا صیغہ ہے۔ حدیث نمبر (96): ضَرَبَ:… ’’اس نے مارا‘‘ یہ باب ’’ضَرَبَ یَضْرِبُ‘‘ سے فعل ماضی معروف واحد مذکرغائب کا صیغہ ہے۔ خَادِمَہُ:… اس کا خادم۔