کتاب: تحفۃ الأطفال في تربیۃ الأشبال - صفحہ 68
جانے والوں کو تکلیف ہو۔ حدیث نمبر (83): مَطْیَبَۃٌ:… صفائی کا باعث۔ مَرْضَاۃٌ لِلرَّبِّ:… رب کی خوشنودی کا ذریعہ۔ حدیث نمبر (84): أَتِمُّوا الْوُضُوئَ:… ’’وضومکمل کرو‘‘ یہ باب ’’اِفْعَال ‘‘ أَتَمَّ یُتِمُّ اِتْمَامًا ‘‘ سے فعل امر حاضر معروف جمع مذکر حاضرکا صیغہ ہے۔ للِأَعْقَابِ:… ’’ایڑیوں کے لیے ‘‘ یہ جمع ہے ’’ عَقِبٌ‘‘ کی ۔ حدیث نمبر (85): شَرِبَ:… ’’اس نے پیا ‘‘ یہ باب ’’سَمِعَ یَسْمَعُ‘‘ شَرِبَ یَشْرَبُ‘‘ سے فعل ماضی معروف واحد مذکرغائب کا صیغہ ہے۔ فَلْیَغْسِلْہُ:… ’’چاہئے کہ اس کو دھوئے‘‘ یہ باب ’’ضَرَبَ یَضْرِبُ ‘‘ غَسَلَ یَغْسِلُ غَسْلًا ‘‘ سے فعل مضارع بہ لام امر غائب معروف واحد مذکرغائب کا صیغہ ہے۔ حدیث نمبر (86): أَکْرِمُوْا:… ’’عزت کرو‘‘ یہ باب ’’اِفْعَال‘‘ اَکْرَمَ یُکْرِمُ اِکْرَامًا‘‘ سے فعل امر حاضرمعروف جمع مذکر حاضرکا صیغہ ہے۔تعظیم کرنا۔ الْخُبْز:… روٹی۔ حدیث نمبر (87): فَلْیَغْتَسِلْ:… ’’چاہیے کہ وہ غسل کرے ‘‘ یہ باب ’’ اِفْتِعَال‘‘ اِغْتَسَلَ یَغْتَسِلُ اِغْتِسَالًا ‘‘ سے فعل مضارع بہ لام امر غائب معروف واحد مذکرغائب کا صیغہ ہے۔ حدیث نمبر (88): شَعْرٌ:… بال ۔