کتاب: تحفۃ الأطفال في تربیۃ الأشبال - صفحہ 67
حدیث نمبر (80):
اُدْنُ:… ’’قریب ہوجا ‘‘ یہ باب ’’نَصَرَ یَنْصُرُ ‘‘ دَنَا یَدْنُو دُنُوًّا‘‘سے فعل امرحاضر معروف واحدمذکر حاضر کا صیغہ ہے۔
فَسَمِّ اللّٰهَ :… ’’اللہ رب العزت کا نام لے یعنی بسم اللہ پڑھ‘‘ یہ باب ’’تَفْعِیْل ‘‘ سَمَّی یُسَمِّی تَسْمِیَۃً ‘‘ سے فعل امرحاضر معروف واحدمذکر حاضر کا صیغہ ہے۔
وَکُلْ بِیَمِیْنِکَ:… ’’اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ ‘‘ یہ باب ’’نَصَرَ یَنْصُرُ‘‘ اَکَلَ یَأْکُلُ‘‘ سے فعل امرحاضر معروف واحدمذکر حاضر کا صیغہ ہے۔
وَکُلْ مِمَّا یَلِیْک:… ’’اپنے سامنے سے کھاؤ‘‘ یہ باب ’’حَسِبَ یَحْسِبُ‘‘ وَلِیَ یَلِیُ ‘‘ سے واحد مذکرغائب فعل مضارع معروف کا صیغہ ہے۔
حدیث نمبر (81):
کَثُرَتْ:… ’’زیادہ ہوں ‘‘ یہ باب ’’کَرُمَ یَکْرُمُ‘‘ کَثُرَ یَکْثُرُ ‘‘ سے فعل ماضی معروف واحدمونث غائب کا صیغہ ہے۔
الْأَیْدِی:… ’’ہاتھ‘‘ یہ جمع ہے ید کی ۔
حدیث نمبر (82):
اتَّقُوا الْمَلاعِنَ:… ’’بچو لعنت کا باعث بننے والوں سے ‘‘ اتَّقُوا: یہ باب ’’ اِفْتِعَال‘‘ اِتَّقَی یَتَّقِیْ اِتِّقَائً ‘‘ سے فعل امرحاضر معروف جمع مذکرحاضر کا صیغہ ہے۔ اور ’’ اَلْمَلَاعِن: جمع ہے مَلْعَنَۃٌ کی مرادایسا فعل ہے جس کو کرنے والا لعنت کا مستحق بن جاتا ہے۔
البَرَازَ فِی المَوارِدِ:… ’’پانی کے گھاٹ پر قضائے حاجت کرنا‘‘ دریا یا تالاب وغیرہ کا وہ کنارہ جہاں سے پانی لینے کے لیے یا دوسرے مقاصد کے لیے لوگوں کی آمد ورفت رہتی ہو ۔
وَقَارِعَۃِ الطَّرِیْقِ:… ’’راستہ کے درمیان میں ‘‘ یعنی عین راستے میں جہاں آنے