کتاب: تحفۃ الأطفال في تربیۃ الأشبال - صفحہ 66
حدیث نمبر (75): ابْتَلاہُم:… ’’ان کو آزماتا ہے /آزمائش میں مبتلا کرتا ہے ‘‘ یہ باب ’’ اِفْتِعَال‘‘ اِبْتَلَی یَبْتَلِیْ اِبْتِلَائً‘‘ سے فعل ماضی معروف واحد مذکرغائب کا صیغہ ہے جس کا معنی ہے: آزمائش میں ڈال کر جان لینا۔ حدیث نمبر (76): عَادَ:… ’’بیماری پرسی کی ‘‘ یہ باب ’’نَصَرَ یَنْصُرُ ‘‘ عَادَ یَعُوْدُ عِیَادَۃً ‘‘ سے فعل ماضی معروف واحد مذکرغائب کا صیغہ ہے۔ خُرْفَۃِ الْجَنَّۃِ:… جنت کے پھل چننا /جنت کا چنا ہوا میوا۔ حدیث نمبر (77): إستَعِیذُوا:… ’’پناہ طلب کرو ‘‘ یہ باب ’’اِسْتِفْعَال‘‘ اِسْتَجَارَ یَسْتَجِیْرُ ‘‘ سے فعل امر معروف جمع مذکرحاضر کا صیغہ ہے۔جس کا مطلب ہے: حفاظت میں آنا،پناہ لینا، پناہ چاہنا۔ فإنَّ العَینَ حَقٌّ:… بلاشبہ نظر بد برحق ہے ۔ حدیث نمبر (78): إستَجِیرُوا:… ’’پناہ طلب کرو ‘‘ یہ باب ’’اِسْتِفْعَال ‘‘ اِسْتَعَاذَ یَسْتَعِیْذُ ‘‘ سے فعل امرحاضر معروف جمع مذکرحاضر کا صیغہ ہے۔جس کا مطلب ہے:پناہ میں آنا،پناہ لینا، مد د چاہنا۔ فإِنَّ عَذَابَ القَبر حق:… بلاشبہ عذاب قبربرحق ہے۔ حدیث نمبر (79): فَلْیُؤَمِّرُوا:… ’’چاہیے کہ وہ امیر بنائیں‘‘ یہ باب ’’تَفْعِیْل ‘‘ أَمَّر یُؤَمِّرُ تَأْمِیْرًا ‘‘ سے فعل مضارع بہ لام معروف جمع مذکر غائب کا صیغہ ہے۔