کتاب: تحفۃ الأطفال في تربیۃ الأشبال - صفحہ 65
ماضی معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔ أَدْرَکَتْہُ:… ’’پائے گی اس کو‘‘ یہ باب ’’اِفْعَال‘‘ أَدْرَکَ یُدْرِکُ اِدْرَاکًا ‘‘ سے فعل ماضی معروف واحدمونث غائب کا صیغہ ہے۔ شَفَاعَتِیْ:… میری شفاعت/سفارش۔ حدیث نمبر (72): اِسْتَغْفِرُوْا:… ’’بخشش طلب کرو‘‘ یہ باب ’’ اِسْتِفْعَال‘‘ اِسْتَغْفَرَ یَسْتَغْفِرُ اِسْتِغْفَارًا‘‘ سے فعل امر حاضرمعروف جمع مذکرحاضر کا صیغہ ہے۔ وَأَتُوْبُ إِلَیْہِ:… ’’میں اسی کی طرف لوٹتا ہوں /رجوع کرتاہوں‘‘ یہ باب ’’نَصَرَ یَنْصُرُ‘‘ تَابَ یَتُوْبُ تَوْبَۃً‘‘ سے فعل مضارع معروف واحدمتکلم کا صیغہ ہے۔ حدیث نمبر (73): إِزْہَدْ:… ’’بے رغبتی اختیار کر ‘‘ یہ باب ’’فَتَحَ یَفْتَحُ ‘‘ ’’ زَہَدَ یَزْہَدُ زُہْدًا‘‘ سے ہے جس کا مطلب ہے: u کسی چیز سے بے رغبتی، روگردانی، ابن تیمیہ زہد کی تعریف کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ: ’’ ہُوَ تَرکُ الرَّغبَۃِ فِیمَا لَا یَنفَعُ فِی الدَّارِ الآخِرَۃِ ‘‘ ایسی چیز میں رغبت اور شوق چھوڑ دینا جو آخرت میں فائدہ نہیں دیتی۔ (الفتاوی:۱۰/۲۱) یُحِبَّکَ اللّٰہُ:… ’’اللہ تعالی تجھ سے محبت کرے گا‘‘ یہ باب ’’اِفْعَال‘‘ أَحَبَّ یُحِبُّ ‘‘ سے فعل مضارع معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے جس کا معنی ہے:پسند کرنا، چاہنا، محبت کرتا۔ حدیث نمبر (74): یَحْمِی:… ’’بچاتا ہے ‘‘ یہ باب ’’ضَرَبَ یَضْرِبُ ‘‘ حَمَی یَحْمِیْ حَمْیًَا وَحِمَایَۃً‘‘ سے فعل ماضی معروف واحد مذکرغائب کا صیغہ ہے۔ حفاظت کرنا،محفوظ رکھنا ۔ سَقِیْمَہ:… اپنا بیمار۔